چند روز قبل ہندوستان دورے پر آئے آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے
منگل کو بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آسٹریلیا کا ایک اہم عارضی ویزا پروگرام- ویزا
457 منسوخ کر دیا ہے۔ اس ویزا پر آسٹریلیا میں 95 ہزار سے زیادہ غیر ملکی
کارکن کام کر رہے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے سب سے زیادہ
ہندوستانی ہیں اور آسٹریلوی حکومت کے اس قدم کے بعد ان تمام کا مستقبل خطرے
میں پڑ گیا ہے۔ آسٹریلیا کی حکومت نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا
کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے نمٹنے کے لئے یہ قدم اٹھانا ضروری ہو
گیا تھا۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹرنبل نے کہا، 'ہم تارکین وطن کا ملک ہیں،
لیکن یہ بھی سچ ہے کہ آسٹریلیا میں ملازمتوں کے لئے
آسٹریلوی شہریوں کو
ترجیح ملنی چاہئے۔' اس سے پہلے ٹرمپ نے غیر ملکیوں کے لئے امریکہ کی ویزا
پالیسی میں تبدیلی کی تھی۔
میلکم نے کہا، 'ہم عارضی طور پر غیر ملکی کارکنوں کو ہمارے یہاں آنے کی
اجازت دینے والے 457 ویزا کو ختم کر رہے ہیں۔ ہم 457 ویزا اب ان ملازمتوں
تک پہنچنے کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے، جو آسٹریلیا کے لوگوں کو ملنی
چاہئیں۔ ' وزیر اعظم نے کہا کہ ہنرمندی کی ملازمتوں کے شعبہ میں وہ
'آسٹریلوی فرسٹ' کی نئی پالیسی اپنانے جا رہے ہیں۔
ویزا 457 پروگرام کے تحت کمپنیوں کو ہنرمندی کی ملازمتوں میں غیر ملکی
کارکنوں کو چار سال تک کام دینے کی اجازت ملتی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق
آسٹریلیا میں اس طرح کے کارکنوں کی کمی مانی جاتی ہے۔